ایل پی جی مہنگے داموں فروخت اوگرا نے نوٹس لے لیا

 چھاپے جاری، شہروں میں 1338.78 روپے کا سلنڈر 2500 سے 3000 میں فروخت۔


Zaigham Naqvi December 15, 2018
 چھاپے جاری، شہروں میں 1338.78 روپے کا سلنڈر 2500 سے 3000 میں فروخت۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ملک بھرمیں ایل پی جی کی من مانی قیمتیں وصول کرنے پر آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے معاملے کا نوٹس لیکر خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر فیلڈ میں چھاپے مارنے شروع کر دیئے جب کہ زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیدیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر میں سردی کی لہر سے گھریلو گیس صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے جبکہ دوسری جانب ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ماہ دسمبرکیلیے ایل پی جی سلنڈر پر55 روپے پٹرولیم لیوی اور17 فیصد جی ایس ٹی شامل کرکے قیمت 1338.78روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ شہری علاقوں میں ایل پی جی سلنڈر2500 سے 3000 روپے میں فروخت ہورہاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں