بدین بیٹے کو نوکری نہ دیے جانے پر بلدیہ ملازم کی خودکشی
اکاؤنٹنٹ کلرک عبدالمجید غوری نے دوران ڈیوٹی کنپٹی پر فائر کرکے زندگی کا خاتمہ کرلیا
میونسپل کمیٹی بدین کے اکاؤنٹ کلرک عبدالمجید غوری نے ڈیوٹی کے دوران اپنی کنپٹی پر پسٹل رکھ کر فائر کرکے خود کشی کرلی۔
لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔ میونسپل کمیٹی بدین کی پیپلز ورکرز یونین کے صدر انور ملاح اور متوفی کے بھائی جمیل غوری نے بتایا کہ عبدالمجید غوری 2 برسوں سے ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔
2 برس قبل موجودہ صوبائی وزیر ڈاکٹر سکندر علی میندرو اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے کوٹہ پر میونسپل کمیٹی بدین میں سن کوٹہ پر پرانے ملازمین کے بیٹوں اور بھائیوں کو نوکریاں دی جارہی تھیں جن میں 3مرتبہ عبدالمجید غوری کے بیٹے کا آرڈر کرکے منسوخ کیا گیا اور اس کی جگہ من پسند ملازمین کے 3,3 بیٹوں، بھائیوں، بھتیجوں کو نوکریاں دی گئیں۔