امریکی ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی کرنسی ریٹنگ کم کردی

ریٹنگ ایجنسی نے غیرملکی کرنسی میں لمبے عرصے کے اجرا پر پاکستان کی آئی ڈی آر ریٹنگ بی سے بی مائنس کر دی گئی۔


News Agencies December 15, 2018
ریٹنگ ایجنسی نے غیرملکی کرنسی میں لمبے عرصے کے اجرا پر پاکستان کی آئی ڈی آر ریٹنگ بی سے بی مائنس کر دی گئی۔ فوٹو : فائل

امریکی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی کرنسی ریٹنگ کم کر دی۔

ریٹنگ ایجنسی فچ کے مطابق پاکستان کو بیرونی قرضوں کی بھاری ادائیگیاں کرنی ہیں، ادائیگیوں کی فنانسنگ کی صورتحال سے خدشات بڑھے جس نے بیرونی کرنسی میں تمسکات کے اجرا پر دیوالیہ خدشات بڑھائے اور ریٹنگ کم ہوئی۔ پاکستان کے مالیاتی مسائل، پبلک اداروں کے نقصانات، اندرونی حالات اور جیوپولیٹیکل صورتحال خدشات بڑھا رہی ہے۔

فچ نے اندازے لگائے ہیں کہ اگلی دہائی میں سی پیک منصوبوں ادائیگیوں کے سبب قرضوں کی ضرورت رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں