آئی ایم ایف کے رویے میں لچک جلد بیل آؤٹ پیکیج ملنے کی امید پیدا ہو گئی

پاکستان نے بھی میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز کا مسودہ ترتیب دینا شروع کر دیا ہے جو واشنگٹن بھجوایا جائیگا۔


Shahbaz Rana December 15, 2018
پاکستان نے بھی میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز کا مسودہ ترتیب دینا شروع کر دیا ہے جو واشنگٹن بھجوایا جائیگا۔ فوٹو: فائل

ممکنہ بیل آؤٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کے رویے میں دکھائی دی ہے البتہ ایکسچینج ریٹ اور بجلی کی قیمت پرتناؤ برقرار ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاملات طے پانے کی امید پیدا ہو گئی ہے کیونکہ آئی ایم ایف اور پاکستان نے بجٹ خسارہ کے ہدف اور شرح سود کے حوالے سے اپنے اپنے موقف میں نرمی دکھائی ہے۔

آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ کو جو نیا پروگرام ترتیب دے کر بھیجا ہے اس سے بہت جلد بیل آؤٹ پیکیج ملنے کی قوی امید پیدا ہو گئی ہے، جس پر پاکستان نے بھی میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز کا مسودہ ترتیب دینا شروع کر دیا ہے جو واشنگٹن بھجوایا جائیگا، مسودہ میں ان پالیسیوں کی تفصیل دی جا رہی جن پر آئی ایم ایف کے سائے میں 2019 سے 2021 تک عمل کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام ( پی ایس ڈی پی) میں مزید ایڈجسٹمنت پر تیار ہے اور ترقیاتی اخراجات پانچ سو ارب روپے سے کم رکھے گا جو گذشتہ مالی سال کے اصل اخراجات سے 30 فیصد کم ہوں گے، مالی سال 2018.19 میں مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کا 4.5 فیصد ہو گا جبکہ ایف بی آر کا ہدف بڑھایا جاسکتا ہے۔

پاکستان کوتوقع ہے نموشرح 4 فیصد رہے گی جبکہ افراط زر کی شرح 7 فیصد تک محدود رہے گی، معاہدہ کی صورت میں شرح سود مزید بڑھائی جا سکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں