عوامی شکایات پر تعلقہ کونسل تلہار میں کروڑوں کی کرپشن کی تحقیقات شروع

بااثر افراد نے لاکھوں روپے کی مشینری اور لیپ ٹاپ غائب کر دیے، 2ملازمین کے گھروں پر چھاپے، 2جنریٹر اور فریج برآمد

تلہار کے شہریوں کی شکایت پر محکمہ بلدیات حکومت سندھ نے تعلقہ کونسل تلہار میں گزشتہ 3 برس سے ہونیوالی کروڑوں روپے کی کرپشن کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔فوٹو: فائل

عوامی شکایات پر تعلقہ میونسپل کمیٹی تلہار میں کرپشن کی تحقیقات شروع کر دی گئی۔

لاکھوں روپے کے جنریٹر ،پمپنگ مشینیں، کمپیوٹر ، لیپ ٹاپ اور تعلقہ کونسل کا دیگر سامان غائب ہونے کا انکشاف، تعلقہ کونسل کے ایک افسر اور ملازم کے گھر سے 2 جنریٹر اور ایک فریج برآمد۔ تفصیلات کے مطابق تلہار کے شہریوں کی شکایت پر محکمہ بلدیات حکومت سندھ نے تعلقہ کونسل تلہار میں گزشتہ 3 برس سے ہونیوالی کروڑوں روپے کی کرپشن کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ سیاسی رہنما نواز علی جتوئی نے بتایا کہ تعلقے کیلیے لاکھوں روپے کے جنریٹر، پمپنگ مشینیں ، ایئرکنڈیشن، کمپیوٹر اور دیگر سامان خریدا گیا تھا لیکن یہ سامان علاقے کے سیاسی رہنماؤں اور بااثر لوگوں کو دے دیا گیا ہے۔




جبکہ تعلقہ کونسل کے ملازمین بھی یہ سامان گھروں کو لے گئے۔گزشتہ روز ایک ٹیم نے سابق تعلقہ آفیسر فنانس کے گھر پر چھاپہ مار کر ایک لاکھ 50ہزار روپے مالیت کے 2 جنریٹر برآمد کیے، جبکہ تعلقہ کونسل کے ایک چھوٹے ملازم کے گھر سے فریج بھی برآمد کیا گیا ہے۔ عوامی شکایت کے بعد نیب، اینٹی کرپشن اور دیگر ایجنسیاں تعلقہ کونسل تلہار میں ہونیوالی کروڑوں روپے کی کرپشن کی تحقیقات کررہی ہیں۔
Load Next Story