سیف اور پریتی 8 سال بعد ایکساتھ جلوہ گر ہونگے

دونوں اداکاروں کا کہنا ہے کہ وہ بہت خوش ہیں کہ 8 سال بعد پھر سے ایک ساتھ کام کریں گے۔


Net News July 05, 2013
دونوں اداکاروں کا کہنا ہے کہ وہ بہت خوش ہیں کہ 8 سال بعد پھر سے ایک ساتھ کام کریں گے۔ فوٹو: فائل

بالی وڈ کی ڈمپل گرل پریٹی زنٹا کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم عشق اِن پیرس مداحوں کو کچھ خاص متاثر نہیں کرسکی لیکن پریٹی نے اپنی فلم کی ناکامی کو دل پر نہیں لیا۔

تفصیلات کے مطابق پریٹی زنٹا 8 سال بعدسیف علی خان کے مدِمقابل اداکاری کے جوہر دِکھانے کے لیے تیار ہیں۔ سیف علی خان کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کے ہدایتکار راج ندیمورو اور کرشنا ڈی کیز ہیں جب کہ اس فلم میں ہیرو کا کردار بھی سیف علی خان نبھا رہے ہیں۔ اس سے قبل یہ دونوں اداکار کیا کہنا، کل ہو نہ ہو اور سلام نمستے میں بھی ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔ جب اس فلم کے بارے میں دونوں اداکاروں سے پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ آٹھ سال بعد پھر سے ایک ساتھ کام کرینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پر امید ہیں کہ یہ فلم بھی ان کے مداہوں کو اتنی ہی پسند آئے گی جتنی ماضی میں پسند آئیں تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں