
گوجرانوالہ کے علاقے تھانہ کینٹ میں لیڈی ڈاکٹر کی غفلت اور لاپرواہی دو خواتین کی جان لے گئی ۔ ڈلیوری کے بعد انجکشن لگنے سے دونوں جاں بحق ہوگئیں۔ ڈاکٹر صائمہ نے ڈلیوری کے بعد اقراء اور سدرہ کو انجیکشن لگایا تو دونوں تڑپ تڑپ کر دم توڑ گئیں۔ واقعے کے بعد ڈاکٹر صائمہ اور کلینک کا عملہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت کو تحقیقات کا حکم دے دیا اور رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعلیٰ نے غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کر کے ان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کردی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔