گوجرانوالہ میں زچگی کے بعد غلط انجکشن سے دو خواتین جاں بحق

ڈاکٹر صائمہ نے ڈلیوری کے بعد اقراء اور سدرہ کو انجیکشن لگایا تو دونوں تڑپ تڑپ کر دم توڑ گئیں


ویب ڈیسک December 15, 2018
ڈاکٹر صائمہ نے ڈلیوری کے بعد اقراء اور سدرہ کو انجیکشن لگایا تو دونوں تڑپ تڑپ کر دم توڑ گئیں فوٹو:فائل

CHICAGO: تھانہ کینٹ کے علاقے میں زچگی کے بعد غلط انجکشن سے دو خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

گوجرانوالہ کے علاقے تھانہ کینٹ میں لیڈی ڈاکٹر کی غفلت اور لاپرواہی دو خواتین کی جان لے گئی ۔ ڈلیوری کے بعد انجکشن لگنے سے دونوں جاں بحق ہوگئیں۔ ڈاکٹر صائمہ نے ڈلیوری کے بعد اقراء اور سدرہ کو انجیکشن لگایا تو دونوں تڑپ تڑپ کر دم توڑ گئیں۔ واقعے کے بعد ڈاکٹر صائمہ اور کلینک کا عملہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت کو تحقیقات کا حکم دے دیا اور رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعلیٰ نے غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کر کے ان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |