نااہل افسران نے حیدرآباد کو گندگی کا ڈھیر بنا دیا وسیم حسین

حیدرآبادمیںصفائی کےفقدان کا نوٹس لیںاوراپنی ذمہ داریوں سےغفلت برتنےوالےافسران کےخلاف سخت سےسخت کارروائی کی جائے۔


Press Release August 22, 2012
ذمے داریوں سے غفلت برتنے والے افسران کیخلاف سخت کارروائی کی جائے، رکن اسمبلی. فوٹو: فائل

NEW YORK: بلدیہ حیدرآباد کے افسران کی نااہلی سے حیدرآباد شہر گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار حق پرست ایم پی اے سید وسیم حسین نے یونین کونسل 20 سٹی حیدرآباد میں ایم پی اے ترجیحی پروگرام کے تحت سیوریج کی لائنوں کی تعمیر نو کے کاموں کا جائز ہ لیتے ہوئے وہاں معززین و عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وسیم حسین کا کہنا تھا کہ حیدرآباد کی انتظامیہ نے عوام کو لاوارث سمجھ رکھا ہے مگر وہ یاد رکھے کہ یہ شہر قائد تحریک الطاف حسین کا ہے یہاں کے باسی لاوارث نہیں۔

انہوں نے کہاکہ قائد تحریک کے کارکنان اس شہر کی تعمیر و ترقی کیلیے دن رات کوشاں ہیں مگر انتظامیہ کا رویہ قابل افسوس ہے۔ حیدرآباد شہر کی مین شاہراہوں پر نکاسی آب اور صفائی ستھرائی کیلیے ٹی ایم اے سٹی کی جانب سے کام نہ کیے جانے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور ٹی ایم اے کے افسران اپنی ذمے داریوں سے چشم پوشی اختیار کر رہے ہیں۔ انہوں نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور وزیر بلدیات سے مطالبہ کیا کہ وہ حیدرآباد میں صفائی کے فقدان کا نوٹس لیں اور اپنی ذمہ داریوں سے غفلت برتنے والے افسران کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔

علاوہ ازیں متحدہ حیدرآباد کے زونل انچارج و اراکین زونل کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ متحدہ ملک میں عوامی انقلاب کے ذریعے جاگیرداروں، وڈیروں اور سرمایہ داروں کے ظلم و جبر کا خاتمہ کر کے غریب و متوسط طبقے کے مظلوم عوام کو وہ مقام دلانا چاہتی ہے جس میں تمام طبقوں کی عوام کو مساوی حقوق حاصل ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں