چترالپانی سے 4500 میگاواٹ بجلی پیدا کرنیکی صلاحیت موجود

بڑا ڈیم بنانیکی ضرورت نہیں، دریا پر پانی کارخ موڑ کر کم لاگت سے بجلی حاصل کی جاسکتی ہے


APP July 05, 2013
فزیبلٹی رپورٹ دی تھی،حکومت توجہ نہیں دیتی،چیئرمین جغورگول ہائیڈرو پراجیکٹ مغفرت شاہ۔ فوٹو: فائل

جغور گو ل ہائیڈرو پراجیکٹ کے چئیرمین مغفرت شاہ نے کہا ہے کہ ملک کو توانائی بحران سے نکالنے کیلیے چترال کے آبی وسائل کو بروئے کار لانا ہوگا۔

چترال میں 4500 میگاواٹ بجلی پیداکرنے کی صلاحیت موجودہے جس سے ملک میں جاری توانائی بحران پر قابو پایا جاسکتا ہے ،وفاقی حکومت چترال میں پن بجلی کے منصوبوں پر توجہ دے تو بہت کم وقت میں سستی بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔ جمعرات کے روز اے پی پی سے خصوصی بات چیت کے دوران مغفرت شاہ نے کہاکہ ملک کو انرجی کے بحران سے نکالنے کیلیے چترال کے طول وغرض میں موجود آبی وسائل کو بروئے کا ر لانا ہوگا۔



ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ 1982ء میں چترال میںپن بجلی کے حوالے سے فزیبلٹی رپورٹ تیار کی گئی تھی جس سے 4500میگا واٹ بجلی حاصل کی جاسکتی ہے مگر اب تک حکومت نے اس طرف کو ئی توجہ نہیں دی۔ انہوں نے کہاکہ چترال میں کوئی بڑا ڈیم بنانے کی ضرورت بھی نہیں کیونکہ دریا پر پانی کارخ موڑ کر کم لاگت میں بجلی حاصل کی جاسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں