لاہور ہائی کورٹ نے رہائشی علاقوں میں سی این جی اسٹیشنز کا قیام غیر قانونی قرار دے دیا

رہائشی علاقوں میں مکینوں کی اجازت کے بغیر کوئی کمرشل سرگرمی نہیں کی جاسکتی، عدالت


ویب ڈیسک July 05, 2013
رہائشی علاقوں میں مکینوں کی اجازت کے بغیر کوئی کمرشل سرگرمی نہیں کی جاسکتی، لاہور ہائی کورٹ. فوٹو: فائل

ہائی کورٹ نے رہائشی علاقوں میں سی این جی اسٹیشنز کے قیام کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے علامہ اقبال ٹاؤن میں قائم غیرقانونی سی این جی اسٹیشن کو فوری سیل کرنے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے یہ فیصلہ علامہ اقبال ٹاؤن کے رہائشیوں کی طرف سے دائر درخواست پر دیا جس میں کہا گیا تھا کہ رہائشی علاقوں ميں سی این جی اسٹیشن کے قیام کو غیر قانونی قرار دیا جائے، عدالت نے مکمل دلائل سننے کے بعد رہائشی علاقوں میں سی این جی اسٹیشن کے قیام کو غیر قانونی قرار دے دیا اور کہا کہ رہائشی علاقوں میں مکینوں کی اجازت کے بغیر کوئی کمرشل سرگرمی نہیں کی جاسکتی۔ ہائی کورٹ نے علامہ اقبال ٹاؤن کے رہائشی علاقوں میں سی این جی پمپس کو فوری سیل کرنے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ پلاننگ کمیٹی نےرہائشی علاقوں میں پہلے ہی تجارتی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے لیکن لاہور سمیت تمام شہروں میں رہائشی علاقوں میں متعدد سی این جی اسٹیشنز قائم ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |