بھارتی وزیرکے شوق نرالے اپنی ہوس کی پیاس گھریلو ملازم سے بجھاتا رہا

وزیر خزانہ مجھے 5 سال سے زیادتی کا نشانہ بنا رہے ہیں، ملازم کا الزام


ویب ڈیسک July 05, 2013
راگھیو جی پر گزشتہ سال فحش سی ڈیز ر رکھنے کا بھی الزام لگایا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

TOKYO: بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے وزیر خزانہ اور بھارتیا جنتا پارٹی کے سینئر رہنما راگھیو جی ملازم کی جانب سے زیادتی کے الزامات کے بعد استعفی دینے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راگھیوجی کے ملازم نے پولیس اسٹیشن پہنچ کر شکایت درج کرائی کہ وزیر خزانہ گزشتہ 5 برس سے اسے زیادتی کا نشانہ بنا رہے ہیں، گھریلو ملازم سے زیادتی کی خبر منظر عام پر آنے کے بعد مدھیا پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نےان سے استعفی طلب کرلیا جس کے بعد 79 سالہ راگھیوجی نے اپنا استعفیٰ گورنر کو بھجوادیا ہے۔

واضح رہے کہ راگھیو جی ایک سینئر بھارتی سیاست دان ہیں اور 10 سال سے زیادہ کے عرصہ تک ریاست کا بجٹ پیش کرنے والے دوسرے وزیر ہیں، یہ پہلا موقع نہیں کہ راگھیو جی کو اس قسم کے الزامات کا سامنا کرنا پڑا اس سے قبل بھی ان پر فحش سی ڈیز رکھنے کا الزام لگایا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔