عید کی خوشیوں میں برمی مسلمانوں کو یاد رکھا جائے شیخ شوکت

ملکی سلامتی، قومی یکجہتی، قومی ترقی اور اجتماعی سوچ کو پروان...


Numainda Express August 22, 2012
اہل پاکستان ظلم وستم سے نجات اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا کریں

جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد کے امیر شیخ شوکت علی نے تمام اہل وطن کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید کی خوشیوں میں برما کے مظلوم مسلمانوں کو بھی یاد رکھا جا ئے۔ اہل پاکستان ظلم وستم سے نجات اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا کریں اور برما کے مسلمانوں کے لیے مالی تعاون کریں اورقوم رمضان المبارک کی تربیت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرے۔

فرقہ واریت، لسانیت وعصبیت اور گروہ بندی سے بچیں، دین کی بنیادی باتیں، اجتماعیت اور معاشرتی فلاح و بہبود کے ذریعے اپنی صفوں میں اتحاد قائم کیا جائے۔ ملکی سلامتی، قومی یکجہتی، قومی ترقی اور اجتماعی سوچ کو پروان چڑھایا جائے۔ برما سمیت دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کیلیے دعائیں کریں اور برما کے مسلمانوں کی مالی امداد کے لیے جماعت اسلامی کے کارکنان کے پاس اپنے عطیات جمع کرائیں۔ امیرضلع نے کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ عید کے اجتماعات میں برما کے مظلوم مسلمانوں کے لیے فنڈز جمع کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں