افغانستان ميں پولیس کے ڈائننگ ہال کے اندر خود کش حملہ 12 اہلکار ہلاک

اس بات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ خودکش حملہ آور 3 سیکیورٹی چیک پوسٹوں کو عبور کرکے کیسے ڈائننگ ہال تک پہنچا،حکام

ہلاک ہونے والے 12اہلکاروں میں سے 10 پولیس کے اعلی افسران تھے، افغان میڈیا۔ فوٹو: اے ایف پی

افغانستان کے صوبہ ارزگان ميں پولیس کے ڈائنگ ہال میں خود کش حملے کے نتیجے میں 12 اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔


امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبائی حکومت کے ترجمان عبداللہ ہمت کا کہنا تھا کہ دھماکا صوبہ قندھار جانے والی شاہراہ کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں کی بیس کے ڈائننگ روم ميں ہوا ۔ انہوں نے بتایا کہ حملہ آور ڈائننگ ہال میں اس وقت داخل ہوا جب پولیس اہلکار دوپہر کا کھانا کھانے میں مصروف تھے، حملے میں 12 پولیس اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

صوبائی ترجمان کا کہنا تھا کہ اس بات کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ خودکش حملہ آور 3 سیکیورٹی چیک پوسٹوں کو عبور کرکے کیسے ڈائننگ ہال تک پہنچا،دوسری جانب افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے 12 اہلکاروں میں سے 10 پولیس کے اعلی افسران تھے۔
Load Next Story