2024

فیصل آباد کے ڈسٹرکٹ اسپتال میں علاج کیلئے آنے والی مریضہ کی عزت ڈاکٹرنے تار تارکردی

انیلہ اپنی ماں کے ساتھ سول اسپتال کے ایک وارڈ میں علاج کے لئے آئی تو ڈاکٹر ناصر بیگ اسے اکیلے کیبن میں لے گیا


ویب ڈیسک July 05, 2013
انیلہ اپنی ماں کے ساتھ سول اسپتال کے ایک وارڈ میں علاج کے لئے آئی تو ڈاکٹر ناصر بیگ اسے اکیلے کیبن میں لے گیا فوٹو: فائل

RIO DE JANEIRO: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں علاج کے لئے آنے والی مریضہ کو ڈاکٹر نے کیبن میں لے جاکر اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔

ڈاکٹر مسیحائی تو پہلے ہی بھول چکے تھے اب شاید انسانیت بھی بھولتے جارہے ہیں، فیصل آباد کے سول اسپتال میں مسیحا نے درندہ بن کے مریضہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، انیلہ اپنی ماں کے ساتھ سول اسپتال کے ایک وارڈ میں علاج کے لئے آئی تو ڈاکٹر ناصر بیگ اسے اکیلے کیبن میں لے گیا جبکہ انیلہ کی ماں بیٹی کا انتظار کرتی رہی اور ڈاکٹر نے اس کی بیٹی کو ہراساں کرکے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں