تربت میں سرحد پار سے حملہ ایرانی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی

واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف فوری آپریشن کیا جائے، ترجمان دفتر خارجہ

گزشتہ روز دہشتگردانہ حملے میں 6 ایف سی اہلکار شہید ہوگئے تھے، فوٹو: فائل

حکومت نے تربت میں ایران سے آئے دہشت گردوں کے ایف سی جوانوں پر حملے پر ایران سے احتجاج کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گزشتہ شب تربت میں دہشت گردوں کے حملے میں 6 ایف سی جوانوں کی شہادت پر پاکستان نے ایران سے سفارتی سطح پر احتجاج کرتے ہوئے پاکستان میں متعین ایرانی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کیا اور احتجاج کے دوران حکومت ایران سے واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف فوری آپریشن کا مطالبہ کیا۔


یہ پڑھیں: تربت میں بارودی سرنگ پھٹنے سے 6 اہلکار شہید، آئی ایس پی آر

واضح رہے کہ گزشتہ شب تربت کے علاقے وکائی میں دہشت گردوں نے بارودی سرنگ سے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا تھا، جس کے نتیجے میں 6 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو آئی ای ڈیز سے نشانہ بنایا اور سیکیورٹی فورسز کے اہل کاروں پر فائرنگ بھی کی، فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے۔
Load Next Story