پاک فضائیہ كے 2 ایئر وائس مارشل كی ایئرمارشل كے عہدے پر ترقی

ترقی پانے والوں میں ایئر وائس مارشل محمد جمشید خان اور ایئر وائس مارشل سہیل امان شامل ہیں۔


APP July 05, 2013
ترقی پانے والوں میں ایئر وائس مارشل محمد جمشید خان اور ایئر وائس مارشل سہیل امان شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

پاک فضائیہ كے ایئر وائس مارشل محمد جمشید خان اور ایئر وائس مارشل سہیل امان كو ایئر مارشل كے عہدوں پر ترقی دے دی گئی ہے۔

ایئر ہیڈ كوارٹرز سے جاری بیان كے مطابق ایئر مارشل محمد جمشید خان نے كمبیٹ كمانڈر اسكول اور ایئر وار كالج سے تعلیم حاصل کی اور اپریل 1980 میں پاكستان ایئر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں كمیشن حاصل كیا، اپنے كریئر كے دوران انہوں نے فائٹر اسكواڈرن، فائٹر ونگ اور آپریشنل ایئر بیس كی كمانڈ كی اور ایئر ہیڈ كوارٹرز میں بطورڈائریكٹر جنرل بھی تعینات رہے، ایئر مارشل محمد جمشید خان کو ان کی خدمات کی بنا پر ہلال امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

ایئر مارشل سہیل امان نے كمبیٹ كمانڈر اسكول، ایئر وار كالج اور كنگز كالج (لندن) سے تعلیم حاصل کی اور نومبر 1980 میں پاكستان ایئر فورس میں جی ڈی پی برانچ میں كمیشن حاصل كیا، اپنے كرئیر كے دوران انہوں نے فائٹر اسكواڈرن، فائٹر ونگ اور آپریشنل ایئر بیس كی كمانڈ كی، ایئر ماشل سہیل امان ایئر ہیڈ كوارٹرز میں بطور ڈپٹی چیف آف ایئر اسٹاف (ٹریننگ) بھی تعینات رہے اور انھیں بھی ہلال امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں