کراچی میں بدامنی حکومت کیلیے لمحہ فکریہ ہے محمد علی شاہ

کراچی کےمختلف علاقوںمیں گینگ وارکےدہشت گردوںکی بڑھتی ہوئی...


Press Release August 22, 2012
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے موثر کارروائی نہ ہوپانے کے باعث دہشت گرددندناتے پھر رہے ہیں،محمد علی شاہ. فوٹو: فائل

KARACHI: متحدہ قومی موومنٹ ٹنڈو الہیار کے زونل انچارج سید محمد علی شاہ و اراکین زونل کمیٹی نے ایم کیو ایم اورنگی ٹائون سیکٹر یونٹ120 کے کارکن سید فرحان احمد گیلانی کی ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے شہادت اور ایم کیوایم لیاقت آباد سیکٹر یونٹ164 کے ہمدرد مشہود احمد(دانش) کے گینگ وار کے مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں اغوا کے بعد سفاکانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے۔

اپنے مشترکہ بیان میں انھوں نے مزید کہا کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں گینگ وار کے دہشت گردوں کی بڑھتی ہوئی کارروائیاں حکومت کے لیے لمحہ فکریہ ہیں،ان وارداتوںکے باعث شہریوں کی اکثریت شدید خوف وہراس اور عدم تحفظ کا شکار ہوچکی ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ جرائم پیشہ افراد کی کارروائیوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے موثر کارروائی نہ ہوپانے کے باعث دہشت گرددندناتے پھر رہے ہیں ، مٹھی بھر دہشت گرد ملک دشمن قوتوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں جسے کراچی کے محب وطن عوام اپنے جان و مال کی قربانیاں دے کر ناکام بنارہے ہیں۔ سید محمد علی شاہ واراکین زونل کمیٹی نے صدر ، وزیر اعظم اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کی ان کارروائیوں میں ملوث ملزمان کو فی الفور گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |