ایشین ایمرجنگ کپ ٹائٹل سری لنکا نے جیت لیا بھارت ناکام

فاتح سائیڈ نے 7 وکٹ پر 270 رنز بنائے، جس میں کمینڈو مینڈس کے 61 اور بویاگوڈا کے 54 رنز نمایاں تھے۔


Sports Desk December 16, 2018
فاتح سائیڈ نے 7 وکٹ پر 270 رنز بنائے، جس میں کمینڈو مینڈس کے 61 اور بویاگوڈا کے 54 رنز نمایاں تھے۔ فوٹو: فائل

ایشین کرکٹ کونسل ایمرجنگ کپ کے فائنل میں سری لنکا نے بھارت کو دلچسپ مقابلے میں شکست دے دی۔

ایمرجنگ کپ کے فائنل میں سری لنکا نے بھارت کو دلچسپ مقابلے میں 3 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل حاصل کر لیا، فاتح سائیڈ نے 7 وکٹ پر 270 رنز بنائے، جس میں کمینڈو مینڈس کے 61 اور بویاگوڈا کے 54 رنز نمایاں تھے، انکت راجپوت نے 2 وکٹیں لیں۔

جواب میں بھارتی ایمرجنگ ٹیم 9 وکٹ پر 267 رنز تک محدود رہی، جیانت یادیو نے 71 رنز اسکور کیے، گونارتنے نے 3 جبکہ امبولڈینیا اور جیاسوریا نے2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔