ڈیم فنڈ کیلیے چیف جسٹس رٹائرمنٹ کے بعد امریکا اور کینیڈا جائیں گے
چیف جسٹس سے مسیحی برادری کے وفدکی ملاقات، ڈیم فنڈ میں 15 لاکھ کاچیک دیا
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار رٹائرمنٹ کے بعد دیامیر بھاشا مہمند ڈیمزکیلیے فنڈ ریزنگ کیلیے امریکا اور کینیڈاجائیں گے۔
سمندرپارپاکستانیوں کی تنظیم آئی ایم پاکستان کے سربراہ سید احمد علی نے پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ سید احمد علی کاکہنا تھاکہ چیف جسٹس میاںثاقب نثار فنڈریزنگ کیلیے فروری کے آخراورمارچ کے اوائل میں نارتھ امریکا کادورہ کریں گے جہاں پر دیامیربھاشامہند ڈیمزکیلیے فنڈزریزنگ کی مہم کی سربراہی چیف جسٹس خودکریں گے۔
انھوں نے بتایاکہ چیف جسٹس اوروزیراعظم کی فنڈنگ کی اپیل پرآئی ایم پاکستان تنظیم قائم کی جس نے ڈیمزکی فنڈنگ کیلیے یورپ، امریکا، کینیڈا، یو کے سمیت کئی ممالک میں آگاہی مہم چلائی، آئی ایم پاکستان کے پلیٹ فارم سے جلدڈیمزکیلیے فنڈنگ کا کام شروع کردیاجائیگا۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہفتہ کوسپریم کورٹ کے چیف جسٹس مسٹرجسٹس میاں ثاقب نثارسے رائیونڈ چرچ آف پاکستان کے بشپ ڈاکٹر آزادمارشل کی قیادت میں مسیحی برادری کے وفد نے ملاقات کی اور سپریم کورٹ اور وزیراعظم کے دیامر بھاشا ڈیم فنڈ میں 15 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔