ٹنڈو الہیار تیز رفتار کوچ الٹ گئی 5 افراد جاں بحق 20 زخمی
حادثےکی اطلاع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ،سول سرجن ڈاکٹر کریم بخش نے فوری طور پر عملے کو طلب کرتے ہوئے ایمرجنسی نافذ کردی.
حیدرآباد سے میرپور خاص جانیوالی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر کریاشاخ کے مقام پر الٹ گئی،5 افراد جاں بحق جبکہ 20سے زائد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح حیدرآباد سے میرپور خاص جانیوالی مسافروں سے بھری کوچ تیز رفتاری کے باعث کریاشاخ کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں شفیع محمد، عبدالرزاق، سرفراز، ساول اور ایک نامعلوم شخص موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 20 سے زائد افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں علم دین، ارشاد، کاشف، مسمات نجمہ، عبدالستار، ایوب ، کھبراج، صغراں بی بی، بابر، عبدالرزاق ، کاشف ودیگر شامل ہیں۔
جنہیں کو ٹنڈو الہیار سول اسپتال لایا گیا جبکہ کئی زخمیوں کو نازک حالت کے باعث حیدرآباد روانہ کردیا گیا ،سول اسپتال ٹنڈو الہیار میں مذکورہ حادثے کی اطلاع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ، سول سرجن ڈاکٹر کریم بخش نے فوری طور پر عملے کو طلب کرتے ہوئے ایمرجنسی نافذ کردی اور زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد دی گئی۔ دوسری جانب حیدرآباد بیورو کے ذرائع کے مطابق 2ہلاک شدگان کی لاشیں حیدرآباد لائی گئی ہیں جبکہ کچھ زخمی بھی حیدرآباد سول اسپتال منتقل کیے گئے ہیں۔