
بھارتی میڈیا کے مطابق بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کی بیٹی کی شادی میں کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس میں امیتابھ بچن، ایشوریہ رائے،ابھیشیک بچن ، شاہ رخ خان اور بالی ووڈ کے مسٹر پر فیکشنسٹ عامر خان سمیت کئی دیگر اداکار بطور ویٹر مہمانوں کو کھانا فراہم کرتے ہوئے نظر آئے۔
Top stars such as Amitabh Bachchan, Shah Rukh Khan, Aamir Khan, Abhishek and Aishwarya, Anil Kapoor and others are spotted serving dinner to guests at the #AmbaniWedding #IshaAmbani #AnandPiramal pic.twitter.com/PJahWgiOw2
— Khabar Bar (@Khabar_Bar) December 14, 2018
اداکاروں کے کھانا فراہم کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر بحث کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوگیا۔ مداح اپنے پرستاروں سے اس معاملے کی نوعیت کی وجہ جاننے کے لیے مختلف رائے کا اظہار کرتے رہے۔
https://twitter.com/Iam_Prerna/status/1073945777918091264
معاملے کی وضاحت کے لیے ابھیشیک نے میدان میں آنے کا فیصلہ کیا، ایک مداح نے سوال پوچھا کہ عامر خان اور ابھیشیک بچن امبانی کی بیٹی کی شادی میں کھانا کیوں فراہم کر رہے ہیں؟ جس پر ابھیشیک بچن نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ 'مہمانوں کو کھانا فراہم کرنا ایک روایت ہے جسے 'سجن گھوٹ' کہا جاتا ہے جس میں دلہن کے اہل خانہ دلہا والوں کی مہمان نوازی کرتے ہیں اور انہیں خود اپنے ہاتھوں سے کھانا فراہم کرتے ہیں'۔
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BrX74N-gHJH/"]
واضح رہے کہ بھارت کے کھرب پتی تاجر مکیش امبانی کی صاحب زادی ایشا امبانی کی شادی کو دنیا کی مہنگی ترین شادی قرار دیا گیا ہے جس میں بالی ووڈ اسٹار سمیت دنیا بھر کی معروف شخصیات کے لیے 100 چارٹرڈ طیاروں اور سیکڑوں لگژری گاڑیوں کے ساتھ ساتھ فائیو اسٹار ہوٹلز میں قیام کا انتظام کیا گیا تھا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔