بجلی چوروں کیخلاف کارروائیاں جاری 609 کنکشن منقطع

ٹیموں نےکارروائی کرتے ہوئے حیدر آباد ریجن کے مختلف شہروں ہیں 609 بجلی کے کنکشن بقایاجات کی عدم ادائیگی پر کاٹ دیئے

حیسکو ترجمان کے مطابق خصوصی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے حیدر آباد ریجن کے مختلف شہروں ہیں 609 بجلی کے کنکشن بقایاجات کی عدم ادائیگی پر کاٹ دیئے. فوٹو: فائل

حیسکو کی ریکوری ٹیموں نے نادہندگان اور بجلی چوروں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 609 بجلی کنکشن منقطع کر دیے جبکہ لاکھوں روپے کی وصولی بھی کی گئی۔


حیسکو ترجمان کے مطابق خصوصی ٹیموں نے پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے حیدر آباد ریجن کے مختلف شہروں ہیں مجموعی طور پر 609 بجلی کے کنکشن بقایاجات کی عدم ادائیگی پر کاٹ دیئے اور 25 لاکھ 78 ہزار روپے کی وصولی کی گئی ہے،325 غیر قانونی بجلی کنکشن منقطع کر دیے جبکہ پچیس ریموٹ کنٹرول ڈیوائس پکڑی اور بجلی چوروں سے جرمانہ وصول کیا، بجلی چوری کرنے والے صارفین کے خلاف 17 ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی ہیں۔
Load Next Story