ٹھٹھہ گھرپردستی بموں سے حملہ علاقے میں خوف وہراس

اسلام پورہ محلے میں سلیمان بلوچ کے گھرپر3 نامعلوم افراد نے بم پھینکے، چھت کو نقصان


Nama Nigar July 06, 2013
سلیمان بلوچ نے ایکسپریس کو بتایا کہ وہ اپنے کمرے میں سو رہا تھا کہ صبح ساڑھے 5 بجے نامعلوم افراد2 دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے. فوٹو: فائل

ٹھٹھہ کے ایک مکان پر دستی بموں سے حملہ، علاقے میں شدید خوف وہراس،جانی نقصان نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام پور محلے میں ایک شخص سلیمان بلوچ اپنے مکان میں سو رہا تھا کہ 3 نامعلوم افراد2 دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔ دھماکے کی آواز سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اور ایک بڑی تعداد مکان کے پاس جمع ہوگئی، دھماکے سے مکان کی چھتوں کو سخت نقصان پہنچا۔



سلیمان بلوچ نے ایکسپریس کو بتایا کہ وہ اپنے کمرے میں سو رہا تھا کہ صبح ساڑھے 5 بجے نامعلوم افراد2 دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے، اس نے بتایا کہ اس کی کسی سے دشمنی نہیں دھماکے کے فوری بعد ایس ایس پی ٹھٹھہ عبدالحسیب بیگ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پڑوسیوں کا کہنا تھا کہ اس مکان پر اکثر نئے نئے لوگ بھی نظر آتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں