دوران زچگی نومولود کی ہلاکت ورثا کا مظاہرہ

خاتون کوغلط انجکشن لگایا گیا، نجی کلینک کے خلاف ایکشن لیا جائے، فرحان زیدی


Numainda Express July 06, 2013
فرحان زیدی نے بتایا کہ جمعرات کی صبح جب والدہ اس کی اہلیہ کو لے کر گئی تو گھنٹوں گزر جانے کے باوجود بھی ان کی اہلیہ کا الٹرا ساونڈ نہیں کیا.

لطیف آباد یونٹ 8 میں واقع نجی کلینک کے ڈاکٹروںکی جانب سے مبینہ طور پر غلط انجکشن لگانے کے باعث دوران زچگی نومولود کی ہلاکت کے خلاف ورثا نے احتجاج کیا۔

تفصیلات کے مطابق لطیف آباد یونٹ 8کے رہائشی فرحان زیدی کے مطابق ان کی اہلیہ 9 ماہ کی حاملہ تھی اور ان کا علاج مذکورہ کلینک سے جاری تھا انھوں نے بتایا کہ پیر اور منگل کی شب ان کی اہلیہ کے درد ہوا جس پر انہیں نجی کلینک لایا گیا جہاں صرف ڈیوٹی ڈاکٹر موجود تھی جنہوں نے کنسلٹنٹ ڈاکٹر کو فون کیا لیکن انھوں نے کلینک آنے کے بجائے فون پرکوئی انجکشن لگانے کی تجویز دی اور دوبارہ لانے کو کہا جس پر بدھ کو دوبارہ کلینک لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر نے چیک اپ کے بعد بتایا کہ ابھی ڈلیوری کا وقت نہیں انہیں جمعرات کو لانا۔



انھوں نے بتایا کہ جمعرات کی صبح جب والدہ اس کی اہلیہ کو لے کر گئی تو گھنٹوں گزر جانے کے باوجود بھی ان کی اہلیہ کا الٹرا ساونڈ نہیں کیا جس پر والدہ اور ڈاکٹر میں تلخ کلامی بھی ہوئی جس پر ان کی والدہ نے جمعے کی صبح دوسرے اسپتال میں الٹر ساونڈکروایا جہاں اس بات کا انکشاف ہوا کہ اس کا بچہ 2 روز قبل پیٹ میں مرچکا ہے۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ نجی کلینک میں ڈاکٹر نے جو انجکشن اس کی اہیلہ کو لگایا تھا اس کی وجہ سے اس کا بچہ ہلاک ہوا ہے، جس پر اُس نے اعلیٰ حکام سے ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں