مسجد نبوی کے کتب خانے سے سالانہ 7 لاکھ افراد مستفید

ایک لاکھ 72 ہزار سے زائد کتب موجود ہیں،  قیام کو 88 برس ہوچکے


APP December 17, 2018
کتب خانے میں قدیم مخطوطات کا انمول ذخیرہ بھی ہے، سعودیہ سے جاری رپورٹ فوٹو : فائل

مسجد نبوی کے کتب خانے میں ایک لاکھ 72 ہزار سے زائد کتب ہیں جبکہ سالانہ 7لاکھ افراد مستفید ہوتے ہیں۔

کتب خانے کے قیام کو 88 برس ہو چکےہیں۔ سعودی عرب میں جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسجد نبوی الشریف کا کتاب خانہ 1352 ہجری میں اس وقت کے محکمہ اوقاف کے ڈائریکٹرعبید مدنی کی تجویزپرقائم کیا گیا تھا۔ کتب خانہ مختلف ترقیاتی مراحل سے گزرتا رہا جس میں قدیم مخطوطات اور نادر و نایاب کتب کا انمول ذخیرہ موجود ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں