سبی میں بارودی سرنگ دھماکے میں ایف سی اہلکار جاں بحق
بابر کچھ میں فورسز کی گاڑی زیر زمین نصب بارودی سرنگ پر آگئی ،محمد خان چل بسا
بلوچستان کے ضلع سبی کے علاقہ بابر کچھ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک ایف سی اہلکار جاں بحق ہوگیا۔
آئی این پی کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی گاڑی نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے زیر زمین نصب بارودی سرنگ پر آگئی جس سے محمد خان موقع پر شہید ہوگیا جبکہ گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا، واقعہ کے بعد علاقے کو فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہے ۔
دریں اثنا کرک،بنوں اور سمبڑیال سے نمائندگان ایکسپریس کے مطابق تربت میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید کرک کے نائب صوبیدار گل شہادت خان آف ملاگی بانڈہ ،سپاہی محمد انور خان کستیر بانڈہ گڈی خیل ، بنوں کے سپاہی لعل خان اور سمبڑیال کے سپاہی سجاد کو آبائی علاقوں میں فوجی اعزاز کیساتھ سپردخاک کردیا گیا، اس موقع پر پاک فوج کے افسروں نے ان کی قبروں پر پھول چڑھائے اور شہداء کے ایصال ثواب کیلیے دعاکی۔