لاہور میں طلبا و طالبات کو قسطوں پر سائیکلیں اسکوٹیز دینے کا فیصلہ

پنجاب بھر میں طالبات کو سفری وائوچرز بھی دیے جائیں گے، اسکیم کا اجرا آئندہ ماہ متوقع

طلبا و طالبات کو قسطوں پر سائیکلیں، اسکوٹیز دینے کا فیصلہ فوٹو: فائل

پنجاب بھر میں طلبا و طالبات کی بحفاظت اور بروقت گھروں سے اسکول روانگی اور واپسی یقینی بنانے کے لیے طلبا کو سائیکلیں، طالبات کو سفری وائوچرز جبکہ یونیورسٹی، ڈگری کلاسز کی طالبات کو اسکوٹیز دینے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔


اسکوٹیز اور سائیکلیں آسان اقساط پر دی جائیں گی، پک اینڈ ڈراپ کی بھاری فیسوں سے بچاؤ اور گھر سے اسکول بروقت اور بحفاظت پہنچنے کے لیے میٹرک، ایف اے تک طالبات کو سفری وائوچرز دیے جائیں گے جس سے وہ گھر سے اسکول تک مفت سفرکر سکیں گی، اس اسکیم کا باقاعدہ اجرا نئے سال کے آغاز پر کیا جائے گا، پنجاب بھر میں کل53 ہزار اسکول اور 550 کالجز ہیں جن میں مجموعی طور پر ایک کروڑ 50 لاکھ بچے زیر تعلیم ہیں۔
Load Next Story