خاشقجی پرامریکی قرارداد اندرونی معاملات میں مداخلت ہے سعودی عرب

بے بنیاد الزام کی بنیاد پرسعودی عرب کے خلاف قرارداد لانا ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے، سعودی وزارت خارجہ

قرارداد جھوٹے الزامات پرمبنی ہے، سعودی وزارت خارجہ: فوٹو: فائل

سعودی عرب نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق امریکی سینیٹ کی قرارداد کو مسترد کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب نے یمن میں عرب اتحاد کی فوجی امداد بند کرنے اورولی عہد کوصحافی جمال خاشقجی کے قتل کا ذمہ دار ٹھہرانے کی امریکی سینیٹ کی قرارداد کی مذمت کی ہے۔ سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے قرارداد جھوٹے الزامات پرمبنی ہے۔ بے بنیاد الزام کی بنیاد پر سعودی عرب کے خلاف قرارداد لانا ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے۔


امریکی سینیٹ میں مذمتی قرارداد منظورکی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے ذمہ دار ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کو استنبول میں سعودی قونصل خانے میں قتل کیا گیا تھا جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافی کی گمشدگی پر سعودی عرب کو نتائج بھگتنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر صحافی کو قتل کرنے میں سعودی حکومت کا ہاتھ ہوا تو اسے سزا دی جائے گی۔
Load Next Story