مری میں خاتون سیاح پر تشدد کا واقعہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

وزیراعلیٰ پنجاب نے مری میں خاتون سیاح پر تشدد کا نوٹس لے لیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے مری میں خاتون سیاح پر تشدد کا نوٹس لے لیا فوٹو:فائل

مری کے پرفضا سیاحتی مقام میں مقامی افراد کی جانب سے سیاحوں پر تشدد کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔

مال روڈ پر ہوٹل گائیڈز نے خاتون سیاح کو فیملی سمیت جی پی او چوک میں تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ تاہم اس واقعے کا افسوس ناک پہلو یہ رہا کہ مری پولیس نہ صرف سیاحوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی بلکہ واقعہ کا مقدمہ درج کرنے سے بھی انکار کردیا۔




مری پولیس نے حدود کا بہانہ بناکر خاتون سیاح کی درخواست لینے سے انکار کردیا۔ ادھر مری ہوٹل یونین نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔



ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے نوٹس لے لیا اور ان کے حکم پر تھانہ مری میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں ایک شخص کو نامزد اور 10 نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔ مقدمہ ٹریفک پولیس اہلکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
Load Next Story