آئی ایم ایف معاہدے کی تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش کرینگے وزیر خزانہ

عوام کی معلومات کیلیے تفصیلات وزارت خزانہ کی ویب سائٹ پر بھی جاری کی جائیں گی.


APP/Numainda Express July 06, 2013
ملک کو درست سمت میں گامزن کرنا چاہتے ہیں، عالمی اداروں سے معاملات میں قومی مفاد مقدم رکھا جائیگا، ورلڈ بینک کے وفد سے گفتگو، انٹرویو۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ موجودہ جمہوری حکومت وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں ملکی معیشت کی بحالی کیلیے پرعزم ہے اور اس سلسلے میں تمام ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔

عالمی اداروں کے ساتھ تمام معاملات میں ملکی مفاد کو مقدم رکھا جائے گا۔ وہ عالمی بینک کے دو رکنی وفد سے بات چیت کر رہے تھے جس نے جمعہ کو کنٹری ڈائریکٹر راشد بن مسعود کی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات پر حکومت مالیاتی نظم و نسق قائم کرنے کیلیے کوشاں ہے' تمام معاملات میں قومی مفاد کو رہنما اصول بنایا گیا ہے، بین الاقوامی اداروں کے ساتھ معاملات بھی اسی مقصد کے تحت چلائے جائیں گے، حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف کیساتھ اپنی شرائط پر مذاکرات کیے ہیں جو ملک کے بہترین مفاد میں ہیں۔ اس موقع پر راشد بن مسعود نے کہا کہ عالمی برادری پاکستان میں نئی حکومت آنے کے بعد ہونیوالی مثبت پیشرفت سے پرامید ہے، عالمی بینک پاکستان کو نئی حکومت کے اقتصادی ایجنڈے کے مطابق توانائی کے شعبہ کے ساتھ ساتھ ریونیو موبلائزیشن میں مدد فراہم کرنے کیلیے تیار ہے۔



علاوہ ازیں وزیر خزانہ سے اتصالات، پی ٹی سی ایل کے رکنی وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر اسحق ڈار نے نجکاری کمیشن کو ہدایت کی کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ کی جائیداد منتقلی کے مسائل حل کیے جائیں اور اس حوالے سے تمام رکاوٹیں10 دن کے اندر دور کی جائیں تاکہ طویل عرصہ سے جاری تنازع کو حل کیا جاسکے۔ ایک انٹرویو میں وزیر خزانہ نے کہاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ 5 ارب 30 کروڑ ڈالرکے معاہدے سے متعلق قوم سے کوئی بات پوشیدہ نہیں رکھی جائے گی، معاہدے کی تفصیلات وزارت خزانہ کی ویب سائٹ کے علاوہ پارلیمنٹ میں بھی پیش کی جائیں گی، آئی ایم ایف کیساتھ نیا پروگرام ہمارا اپنا تیار کردہ ہے، موجودہ حکومت کے جراتمندانہ فیصلوں کے باعث عالمی سطح پر پاکستان کا امیج بہتر ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |