چنگچی رکشوں کا کرایہ مقرر کرنے کی سمری وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال

6 کلو میٹر کا 10 سے 15 روپے کرایہ مقرر کرنے کی تجویزدی ہے، وزیر ٹرانسپورٹ سندھ


ویب ڈیسک December 17, 2018
6 کلو میٹر کا 10 سے 15 روپے کرایہ مقرر کرنے کی تجویزدی ہے، وزیر ٹرانسپورٹ۔ فوٹو: فائل

سندھ حکومت نے چنگچی رکشوں کا کرایہ مقرر کرنے کے لیے سمری وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال کردی۔

وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس قادر شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں ان رجسٹرڈ چنگچی رکشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور چنگچی رکشوں کا کرایہ مقرر کرنے کے لیے سمری وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال کردی ہے۔

اویس قادر شاہ کا کہنا تھا کہ 6 کلو میٹر کا 10 سے 15 روپے کرایہ مقرر کرنے کی تجویزدی ہے، ان رجسٹرڈ 275 چنگچی رکشوں کہ خلاف کارروائی کرکے بند کردیا گیا ہے، چنگچی رکشوں کے خلاف کارروائی کے دوران 22 لاکھ روپے حکومت کے خزانے میں جمع ہوئے ہیں۔

وزیرٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ چنگچی رکشہ رجسٹرڈ ہونے کہ بعد ان کو کرائے کی پرچی رکشہ پر آویزاں کرنی پڑے گی، چنگچی رکشہ جو رجسٹرڈ نہیں کروائے گا اس کی گاڑی ضبط کی جائے گی اور اسے جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں