سی این این ہیڈ کوارٹرکے باہر ایم کیو ایم امریکا کا احتجاج
کراچی میں دہشت گردی سے ملک کوانتشار کی طرف دھکیلا جارہا ہے، عباد الرحمن
کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنوں کے قتل عام، دہشت گردی کے واقعات اور مذہبی انتہا پسندوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے خلاف ایم کیو ایم امریکا کے تحت معروف نشریاتی ادارے سی این این کے ہیڈکوارٹر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرے میں امریکا کے مختلف شہروں میں مقیم متحدہ کے کارکنوں، ہمدردوں سمیت اٹلانٹا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ قبل ازیں مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم نارتھ امریکا کے نگراں عبادا لرحمن نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی شہہ رگ کراچی کو دہشت گردی کا نشانہ بنا کر ملک کو عدم استحکام اور انتشار کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔
سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی نے مطالبہ کیا کہ متحدہ کے کارکنان کا قتل عام فوری بند کرایا جائے، کراچی سے متعصبانہ سلوک کا سلسلہ ختم کیا جائے، انھوں نے کہا کہ شدت پسند اور لیاری گینگ سازش کے تحت متحدہ کے کارکنوں کو نشانہ بناکر مظلوم و محکوم عوام کی آواز کو کچلنا چاہتے ہیں۔