طالبان نے گو مل زام ڈیم کے مغوی اہلکاروں کی نئی وڈیو جاری کردی
11 مہینوں سے مسلسل قید وبندکی زندگی گزاررہے ہیں، رہا کرایا جائے،شاہد علی کی اپیل
تحریک طالبان پاکستان نے گومل زام ڈیم کے مغوی اہلکاروں کی نئی وڈیوجاری کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگرہمارے مطالبات پورے نہ ہوئے تواگلی وڈیومیں ایک اہلکار کو گولی ماردی جائیگی جس کی ذمے داری حکومت پر ہوگی،حکو مت ہمارے سا تھ بات چیت کے لیے تیار نہیں۔
جمعے کونامعلوم مقام سے جاری کی گئی وڈیو ڈیڑھ منٹ اور اردو زبا ن پر مشتمل ہے جس میں اغوا شدہ اہلکارنہایت افسردگی کی حالت میں پہاڑی علاقے میں ایک کچے مکان کے باہر بیٹھ کروڈیو ریکارڈکررہے ہیں۔
جس میں ایک اہلکارجواپنانام شاہد علی خان ظاہر کرکے گورنر، وزیراعلی خیبرپختونخوا، واپڈا چیئرمین اور ممبر واٹرجی ایم نارتھ راشد علی بنگش کے نام لے کراپنے اوراپنے ساتھیوں کے رہائی کی اپیل کر رہے ہیں کہ خداراہم یہاں بہت تکلیف میں ہیں،11 مہینوں سے مسلسل قید وبندکی زندگی گزار رہے ہیں۔ وا ضح رہے کہ یہ اہلکار جنو بی وزیرستان سے 15اگست 2012 کو اغواکیے گئے تھے۔