شہباز شریف کے خلاف ریفرنس منظوری کیلئے چیئرمین نیب کو بھجوا دیا گیا

شہباز شریف کے خلاف ریفرنس اختیارات کے ناجائز استعمال اور مالی فوائد حاصل کرنے کے الزامات پر بنایا گیا ہے

شہبازشریف کے خلاف دائر کیے جانے والا ابتدائی ریفرنس 100 صفحات سے زائد پر مشتمل ہوگا، ذرائع۔ فوٹو:فائل

آشیانہ اقبال کیس میں نیب نے شہباز شریف کے خلاف ریفرنس منظوری کیلئے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو بھجوا دیا۔

آشیانہ اقبال کیس میں نیب نے شہباز شریف کے خلاف تحقیقات مکمل کرلی ہیں، ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خلاف ریفرنس مکمل کرلیا جب کہ ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کرنے کے لئے چئیرمین نیب کی منظوری کے لئے بھجوا دیا گیا ہے، شہباز شریف کے خلاف ریفرنس اختیارات کے ناجائز استعمال اور مالی فوائد حاصل کرنے کے الزامات پر بنایا گیا ہے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : آشیانہ کرپشن کیس؛ شہباز شریف کے ریمانڈ میں توسیع

ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے ہی شہباز شریف کے خلاف ریفرنس کی منظوری ملنے کے بعد احتساب عدالت میں دائر کیے جانے کا امکان ہے جب کہ شہبازشریف کے خلاف دائر کیے جانے والا ابتدائی ریفرنس 100 صفحات سے زائد پر مشتمل ہوگا۔

واضح رہے کہ شہباز شریف کو آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم اور صاف پانی کیس سمیت مختلف منصوبوں میں کرپشن کے الزامات میں نیب نے گرفتار کیا ہے، شہباز شریف کے ساتھ دیگر ملزمان میں احد چیمہ، شاہد شفیق، امتیاز حیدر ، بلال قدوائی، اسرار سعید اور عارف بٹ شامل ہیں۔
Load Next Story