حکومت مصلحت ترک کرکے دہشتگردی کیخلاف حتمی فیصلہ کرےعمران

2جماعتی نظام توڑنے اوراین اے پی کوشکست فاش دیناتحریک انصاف کی بڑی کامیابیاں ہیں


Numaindgan Express July 06, 2013
ن لیگ حکومت آنے کے بعدبھی لوگ تبدیلی محسوس نہیں کررہے،ضمنی الیکشن میں بھرپور حصہ لینگے۔ فوٹو: اے پی پی/فائل

RAWALPINDI: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ حکومت مصلحت کالبادہ اتارکردہشت گردی کے خاتمے کا دوٹوک فیصلہ کرے۔

ڈرون حملوں پرواضح پالیسی اختیار کرے، نوازحکومت آنے کے بعد بھی لوگ تبدیلی محسوس نہیں کررہے۔ پاکستان میں تبدیلی صرف تحریک انصاف لائے گی، ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی بھرپورکامیابی حاصل کرے گی۔ ان خیالات کااظہارانھوں نے اپنی رہائش گاہ اسلام آباد میںڈیرہ غازیخان سے این اے 172 کی امیدوار زرتاج گل اخوند پی پی 244 سے ٹکٹ ہولڈراخوندہمایوں سے ملاقات میںگفتگوکرتے ہوئے کیا۔ عمران خان نے کہا کہ ڈیڑھ ماہ تک ان کی کمرکی بیلٹ اتر جائیگی اورمکمل صحت یابی کے بعدعیدالفطرکے بعدبھرسیاسی سرگرمیوں کا آغاز کرینگے۔



علاوہ ازیں مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں دوجماعتی نظام توڑنے اوراین اے پی کوشکست فاش دیناتحریک انصاف کی بڑی کامیابیاں ہیں،پارٹی میں نظم ضبط کوکنٹرول کرنے کیلیے کمیٹی قائم کی جائے گی جبکہ سندھ اور بلوچستان میں سخت محنت کی ضرورت ہے،تحریک انصاف نے حالیہ انتخابات میں تمام ترمشکلات کے باوجودپچھلے سارے ریکارڈ توڑدیے ہیں۔۔عمران خان نے پشاورمیں ڈاکٹرزکی جانب سے صحافیوں پرتشددکی شدیدمذمت کرتے ہوئے واقعے پرافسوس کااظہارکیا۔عمران خان نے خیبرپختونخوا حکومت کوواقعے کی مکمل تحقیقات کروانیکی بھی ہدایت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں