سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کوکل پاکستان لائے جانیکا امکان

82ارب روپے کی کرپشن کے مرکزی کردارسابق چیئرمین توقیرصادق کو جمعرات کے روز فیڈرل کورٹ آف دبئی میں پیش کیاگیا تھا


July 06, 2013
82ارب روپے کی کرپشن کے مرکزی کردارسابق چیئرمین توقیرصادق کو جمعرات کے روز فیڈرل کورٹ آف دبئی میں پیش کیاگیا تھا فوٹو: فائل

SWAT: دبئی حکام کی جا نب سے اوگراکے سابق چیئرمین توقیرصادق کوانٹرپول کے حوالے کیے جانے کے بعدانھیں کل اتوارکو پاکستان لائے جانے کاامکان ہے۔

سیکیورٹی حکام کوانھیں رن وے پرہی گرفتارکرنے کی اجازت مل گئی ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق 82ارب روپے کی کرپشن کے مرکزی کردارسابق چیئرمین توقیرصادق کو جمعرات کے روز فیڈرل کورٹ آف دبئی میں پیش کیاگیا تھا جسکے بعد دبئی حکام نے انھیں انٹرپول کے حوالے کردیا۔ اب انٹرپول توقیرصادق کوپاکستانی تفتیشی ٹیم کے حوالے کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔