لیاری سمیت پورے شہرمیں امن اولین ترجیح ہےشرجیل میمن

شرپسند عناصر کا شہر بھر سے قلع قمع کیا جائیگا تاکہ پورے کراچی میں دیرپا امن قائم ہو


Staff Reporter July 06, 2013
لیاری میں پولیس ورینجرزکی چوکیاں قائم،شرپسندوں کوگرفتارکرینگے،کچھی رہنمائوں سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

لاہور: سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ لیاری سمیت پورے کراچی میں امن و امان کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

شرپسند عناصر کاپورے شہر سے قلع قمع کیا جائے گا تاکہ پورے کراچی میں دیرپاامن کاقیام ممکن ہوسکے۔جمعے کووزیراعلیٰ ہائوس میں کچھی رابطہ کمیٹی کے رہنمائوں کے وفدسے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ آگرہ تاج ،بہار کالونی اور دیگرعلاقوں میں امن کے قیام کیلیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیںگے علاقے میں فوری طور پر پولیس اور رینجرز کی چوکیاں قائم کی جائیںگی اورعلاقے کا امن خراب کرنیوالے شرپسند عناصرکوگرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائیگی۔



کچھی رابطہ کمیٹی کے وفدنے انہیں لیاری، آگرہ تاج،بہار کالونی اور دیگرعلاقوں میں جاری کشیدگی، فائرنگ کے واقعات اور بے گناہ معصوم لوگوں کی ہلاکت کے بارے میں آگاہ کیا۔اس موقع سینیٹرسعید غنی، راشد حسین ربانی،وقار مہدی اور ڈی آئی جی سائوتھ ڈاکٹر امیر شیخ بھی موجودتھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں