ای او بی آئی اسکینڈل ملزم کرنل ر علی اسد مرزا 8 جولائی کو طلب

والد نے اراضی میرے نام کی مجھے علم نہیں،ملزمہ ماہم نجیب کی درخواست ضمانت میں موقف


Staff Reporter July 06, 2013
والد نے اراضی میرے نام کی مجھے علم نہیں،ملزمہ ماہم نجیب کی درخواست ضمانت میں موقف فوٹو: فائل

لاہور: انسداد بدعنوانی کی وفاقی عدالت کے جج تسنیم سلطانہ نے ای او بی آئی کرپشن اسکینڈل میں ملوث ملزمہ ماہم نجیب کے والد ملزم کرنل ( ر) علی اسد مرزا کو8جولائی طلب کرلیا ہے۔

قبل ازیں ملزمہ ماہم کے وکیل سابق جسٹس خواجہ نوید ایڈووکیٹ نے دائردرخواست ضمانت میں اپنے دلائل میں عدالت کو بتایا کہ اسکی موکلہ کو بے نامی اراضی کے مقدمے میں ملوث کیا ہے وہ شادی شدہ اور اپنے شوہر کے ہمراہ رہائش پذیر ہے اس کے والد نے اراضی اس کے نام ضرور کی تھی جس کا اسے کوئی علم نہیں اکثر والدین اپنے اولادکے نام جائیداد کرتے ہیں جس سے وہ لاعلم ہوتے ہیں۔



والد کے حکم پراس نے دستخط کیے اس موقع پر وکیل سرکار نے استفسار کیا کہ اس کے والد بیان دینے کو تیار ہونگے کہ انھوں نے خود اراضی اپنے بیٹی کے نام کی تھی اوراس کی بیٹی لاعلم تھی۔ وکیل صفائی نے کہا کہ بلکل وہ عدالت کوآگاہ کریں گے جس پر وکیل صفائی نے ملزمہ کے والد مقدمے میں نامزد کرنل (ر) علی اسد مرزا کو عدالت میں طلب کرنے کی استدعا کی۔ فاضل عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے 8جولائی کو طلب کرلیا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |