فلپائنی حسینہ نےمس یونیورس 2018 کا ٹائٹل جیت لیا

مس یونیورس 2018 کے فائنل میں مختلف ممالک سے 93 حسیناؤں نے حصہ لیا


ویب ڈیسک December 17, 2018
مس یونیورس 2018 کے فائنل میں مختلف ممالک سے 93 حسیناؤں نے حصہ لیا۔ فوٹو : اے ایف پی

24 سالہ فلپائنی حسینہ کیٹری اُونا گرے نے دنیا بھر سے آئی 93 حسیناؤں کو پیچھے چھوڑ کر یہ اعزاز حاصل کیا۔

تھائی لینڈ کے دارالحکومت "بینکاک"میں مس یونیورس 2018 کا فائنل منعقد کیا گیا جس میں مختلف ممالک سے 93 حسیناؤں نے حصہ لیا، رواں سال مارچ میں مس فلپائن بننے والی کیٹری اُونا گرے نے تمام حسیناؤں کو پیچھے چھوڑ کر مس یونیورس کا تاج اپنےنام کیا۔



فلپائنی حسینہ کیٹری اُونا گرے کو سابق مس یونیورس نے تاج پہنایا جب کہ مس ساؤتھ افریقہ پہلی اور مس وینزویلا دوسری رنر اپ قرار پائیں۔ 66 ویں مس یونیورس پیجنٹ کی تھیم خواتین کو مزید بااختیار بنانا تھی جب کہ اس سال مقابلے کی تمام ججز بھی خواتین ہی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں