اپوزیشن کا معمول کی قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی لینے سے انکار

حکومت سے اہم امور والی وزارتوں بارے کمیٹیاں لیں گے، اپوزیشن ذرائع


ویب ڈیسک December 17, 2018
خورشید شاہ نے بھی کسی کمیٹی کی سربراہی لینے سے انکار کیا ہے، ذرائع اپوزیشن۔ فوٹو:فائل

پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں نے حکومت سے معمول کی قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی لینے سے انکار کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے حکومت سے معمول کی قائمہ کمیٹیاں لینے سے انکار کردیا ہے اور کہا ہے کہ شماریات، سائنس و ٹیکنالوجی اور موسمی تغیرات جیسی کمیٹیاں نہیں لیں گے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن کا کہنا ہے کہ حکومت سے اہم امور والی وزارتوں کی کمیٹیوں کی سربراہی لیں گے، مسلم لیگ (ن) کا کوئی عہدے دار یا ماضی میں وزیر رہنے والا شخص قائمہ کمیٹی کا چیئرمین نہیں بن سکے گا۔ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق قائدِحزب اختلاف خورشید شاہ نے بھی کسی کمیٹی کی سربراہی لینے سے انکار کیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی سربراہی دینے پر رضامند ہوگئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں