پی پی کے سابق وزیر مشتاق اعوان کو 7 سال قید 37 کروڑ جرمانہ

ملک مشتاق اعوان کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔


این این آئی/INP July 06, 2013
ملک مشتاق اعوان کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا فوٹو: فائل

احتساب عدالت لاہور نے سرکاری ٹھیکوں میں خوردبرد کیس میں پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی وزیرملک مشتاق اعوان کو 7 سال قید کی سزا سنادی۔

جمعے کو احتساب عدالت میں پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی وزیر ملک مشتاق اعوان کے خلاف سماعت ہوئی۔ احتساب عدالت نے سماعت مکمل کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیرکے خلاف سرکاری ٹھیکوں میں خوردبردکے الزامات ثابت ہونے پر 7 سال قید اور 37 کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنائی اور ملک مشتاق اعوان کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا، نیب نے 2001ء میں سرکاری ٹھیکوں میں قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزام میں ریفرنس دائرکیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں