نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اجلاس ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت

اجلاس میں ملک بھر میں مسلم لیگ (ن) کی از سر نو تنظیم سازی کے معاملے پر غور کیا گیا


ویب ڈیسک December 17, 2018
اجلاس میں احسن اقبال نے پارٹی رہنماوٴں کو ن لیگ کے تنظیمی امور پر بریفنگ دی۔ فوٹو : فائل

PESHAWAR: نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی معاملات پر بات چیت کی گئی۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے شہباز شریف سے ملاقات کی جس کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کا اعلی سطح کا اجلاس بھی ہوا جس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، رانا ثناء اللہ، سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، سابق گورنر خیبر پختون خوا اقبال ظفر جھگڑا، امیر مقام، پرویز رشید، احسن اقبال اور دیگر نے شرکت کی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : نواز شریف کی موجودگی میں ان کے سیکیورٹی گارڈ کا صحافی پر بہیمانہ تشدد

اجلاس میں ملک بھر میں مسلم لیگ (ن) کی از سر نو تنظیم سازی کے معاملے پر غور کیا گیا اور قائمہ کمیٹیوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ اجلاس میں نیب کے ہاتھوں گرفتار رکن قومی اسمبلی سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے، ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی معاملات پر بھی بات چیت کی گئی۔



اس موقع پر احسن اقبال نے پارٹی رہنماوٴں کو ن لیگ کے تنظیمی امور پر بریفنگ دی، احسن اقبال کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کا اجلاس جمعرات کو ایک بار پھر ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں