خام تیل کی پیداوار69ہزاربیرل یومیہ تک بڑھائی جائیگی

580 نئے قصبوں اوردیہاتوں میں گیس فراہم کی جائے گی


APP August 19, 2012
رواںسال گیس کے ترقیاتی منصوبوںپر73.1ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جائیگی۔ فوٹو: فائل

پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی ضروریات کوپوراکرنے کیلیے رواں مالی سال 2012-13 کے دوران خام تیل کی پیداوار کو 69ہزاربیرل یومیہ تک بڑھایاجائیگا،وزارت پٹرولیم کے حکام نے کہاہے کہ گیس کی مکمل پیداوارکوبھی 4791ملین کیوبک فٹ یومیہ تک بڑھانے کیلیے اقدامات کیے گئے ہیں، 580نئے قصبوں اوردیہاتوں میں گیس فراہم کی جائے گی۔

انھوںنے کہاکہ گیس کمپنیاں گیس کی ٹرانسمیشن کے مختلف منصوبوں پر 38.4 ارب روپے جبکہ ڈسٹری بیوشن پراجیکٹس پر21.6 ارب روپے اور دوسرے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر 13.1ارب روپے کی سرمایہ کاری کریں گی، رواں مالی سال کے دوران گیس کی فراہمی کے حوالے سے مختلف ترقیاتی منصوبہ جات پر مجموعی طور پر 73.1ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جائیگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں