بولیویا کے صدر نے امریکی سفارتخانہ بند کرنے کی دھمکی دیدی

ایوومورےلیزنےالزام لگایاہےکہ امریکانےیورپی ممالک پردبائو ڈالاکہ ان کےطیارےکویورپی فضائی حدود سےراستہ نہ دیاجائے۔


APP July 06, 2013
ایوومورےلیزنےالزام لگایاہےکہ امریکانےیورپی ممالک پردبائو ڈالاکہ ان کےطیارےکویورپی فضائی حدود سےراستہ نہ دیاجائے۔ فوٹو: فائل

بولیویا کے صدر ایوومورے لیزنے دھمکی دی ہے کہ ان کے طیارے کو یورپی فضائی حدودمیں داخلے سے روکنے پروہ اپنے ملک میں امریکی سفارتخانے کوبند کرسکتے ہیں۔

ایوومورے لیزنے الزام لگایاہے کہ امریکانے یورپی ممالک پر دبائو ڈالاکہ ان کے طیارے کو یورپی فضائی حدود سے راستہ نہ دیا جائے۔ غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق انھوں نے کہاکہ امریکی سفارتخانہ بند کرتے ہوئے ان کے ہاتھ ہرگزنہیں کانپیں گے۔ انھوں نے کہاکہ ہم خودمختار ہیں اور ہمارے ہاں امریکاسے بہترسیاسی وجمہوری اقدار موجودہیں۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں