تقرروتبادلےخالد قریشی ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے تعینات

انٹیلی جنس بیورو میں تعینات گریڈ21 کے حسین ضرارخواجہ اور خادم حسین بھٹی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنےکی ہدایت

انٹیلی جنس بیورو میں تعینات گریڈ21 کے حسین ضرارخواجہ اور خادم حسین بھٹی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنےکی ہدایت. فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے پولیس سروس آف پاکستان کے افسران کے تبادلے کرتے ہوئے گریڈ21 کے خالدقریشی کو ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے تعینات کردیا جبکہ پولیس گروپ کے گریڈ 21 کے ایڈیشنل آئی جی سندھ شوکت حیات کی خدمات خیبرپختونخواحکومت کے سپرد کردی گئیں۔

انٹیلی جنس بیورو میں تعینات پولیس گروپ کے گریڈ21 کے حسین ضرارخواجہ اور خادم حسین بھٹی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیے ہیں۔ دریںاثنا فیڈرل بورڈآف ریونیو نے نئے تعینات ہونے والے چیئرمین طارق باجوہ کی بنیادی تنخواہ کے برابر 100فیصد پرفارمنس الائونس فراہم کرکے تنخواہ ڈبل کردی جبکہ گریڈ20 کے افسر ڈاکٹراقبال کو چیئرمین ایف بی آرکے اسپیشل اسسٹنٹ کااضافی چارج دیدیا گیا۔ گریڈ19 کے ایڈیشنل کمشنران لینڈ ریونیوآرٹی او حیدرآباد عبدالخالق شیخ کی انٹرنل جاب پوسٹنگ پراسیس کے تحت بنیادی تنخواہ کے برابر 100فیصد پرفارمنس الاؤنس فراہم کر کے تنخواہ ڈبل کردی گئی۔ ایف بی آرمیں 7افسروں کی تقرری وتبادلے کے احکام جاری کیے گئے ہیں۔


 

 
Load Next Story