بھارت میں دلیپ کمار کے گھر پربلڈر کی جانب سے قبضے کی کوشش
وزیراعلیٰ کی جانب سے یقین دہانی کرائے جانے کے بعد بھی بلڈر کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا،سائزہ بانو
لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی اہلیہ نے گھر پر قبضے کی کوشش کے خلاف بھارتی وزیر اعظم سے مدد کی درخواست کردی۔
دلیپ کمار کی اہلیہ اور معروف اداکارہ سائرہ بانو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں گھر پر قبضے کے خلاف بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ لینڈ مافیا سمیر بھوجوانی جیل سے رہا ہو گیا جب کہ وزیراعلیٰ کی جانب سے بھی یقین دہانی کرائے جانے کے بعد بلڈر کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا اوراب بھوجوانی دھمکیاں دینے پر اتر آیا ہے۔ سائرہ بانو نے اس تمام تر صورت حال پر وزیراعظم سے ملنے کی درخواست بھی کی۔
رواں سال جنوری میں سارہ بانو نے ممبئی کے پولیس تھانے میں بلڈر کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس کے بعد پولیس نے مبینہ طور پر اداکار کے بنگلہ پر قبضہ کرنے کی کوشش کرنے پر بلڈر کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کیا تھا۔
دوسری جانب پولیس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ مقدمہ درج ہونے کے بعد باندرہ میں بھوجوانی کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا جب کہ اپریل میں بھوجوانی کو گرفتار کرلیا گیا۔