ن لیگ کو دھچکا لاہور کے ڈپٹی میئر کا مسلم لیگ ن چھوڑنے کا اعلان

حمزہ شہباز شریف کا اسٹاف اور کارکنان کے ساتھ رویہ درست نہیں، چوہدری وسیم قادر


ویب ڈیسک December 17, 2018
حمزہ شہبازشریف کا اسٹاف اور کارکنان کے ساتھ رویہ درست نہیں، چوہدری وسیم قادر ۔ فوٹو : فائل

لاہور کے ڈپٹی میئر چوہدری وسیم قادر نے مسلم لیگ (ن) کو خیر باد کہہ دیا۔

لاہور کے ڈپٹی مئیر چوہدری وسیم قادر نے (ن) لیگ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں سیاست کسی اور پلیٹ فارم سے کروں گا کیوں کہ مسلم لیگ (ن) میں ورکرز کی عزت نہیں۔

چوہدری وسیم قادر نے کہا کہ حمزہ شہبازشریف کا اسٹاف اور کارکنان کے ساتھ رویہ درست نہیں، مسلم لیگ (ن) کے کارکن میاں جمیل کو بھی حمزہ شہبازشریف نے تھپڑ مارا، حمزہ شہبازشریف کے اسٹاف اور قریبی کارکنان سےحلف اٹھا کر پوچھیں تو اور بھی بہت سے واقعات ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں