مسابقتی کمیشن کاغیرشفاف تجارتی طریقوں کانوٹس

صارف حقوق کے تحفظ اور مسابقت کوفروغ دینے کیلیے کارروائی کرینگے، چیئرپرسن


APP August 19, 2012
کمیشن نے صارفین کے حقوق کے تحفظ کے ساتھ مارکیٹ میں مسابقت اور شفاف تجارتی طریقوں کے فروغ کے لیے کارروائی کا فیصلہ کیا. فوٹو: سی پی ایس/ فائل

مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے مختلف کمپنیوں کی جانب سے غیرشفاف تجارتی طریقے اختیار کرنے کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ان کے خلاف تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مسابقتی کمیشن آف پاکستان کی چیئرپرسن راحت کونین حسن نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ٹیلی کام، بینکنگ اور آٹوموبائل شعبے کی بعض کمپنیوں کی جانب سے مارکیٹنگ اور تجارت کے غیرشفاف طریقے اختیار کرنے کی شکایات موصول ہوئی ہیں جس پر کمیشن نے صارفین کے حقوق کے تحفظ کے ساتھ مارکیٹ میں مسابقت اور شفاف تجارتی طریقوں کے فروغ کے لیے کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں