کترینہ کیف کا شادی سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا

بہت سی چیزیں منصوبے کے بعد بھی اپنے وقت پر ہی ہوتی ہیں، کترینہ کیف


ویب ڈیسک December 18, 2018
بہت سی چیزیں منصوبے کے بعد بھی اپنے وقت پر ہی ہوتی ہیں، کترینہ کیف (فوٹو: فائل)

بالی ووڈ میں دپیکا پڈوکون اور پریانکا کی شادی کے بعد معروف اداکارہ کترینہ کیف کا بھی بالآخر شادی سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے فلم 'زیرو' کی تشہیر کے دوران شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ 'ہر کوئی مجھ سے شادی کے بارے میں پوچھتا ہے کہ کب کروں گی؟ لیکن اس معاملے میں میرا یہ ماننا ہے کہ آپ کبھی بھی شادی کی منصوبہ بندی نہیں کرتے کیوں کہ یہ بات ایسی نہیں ہے کہ انٹرنیٹ پر جا کربٹن دبائیں اور بندہ حاضر ہو جائے۔

باربی ڈول نے کہا کہ شادی کے معاملات کو وقت پر چھوڑ دینا چاہیے اور اگر میں یہ چاہوں اور یہ محسوس کروں کہ مجھے شریک حیات کی ضرورت ہے تو میں خود کو پیش کردوں گی لیکن شادی کی مکمل منصوبہ بندی کرنا اور تلاش کرنا یہ ایک غیر ضروری عمل ہے۔

کترینہ کیف نے کہا کہ 'اگر یہ سب کچھ ہونا ہوگا تو ازخود ہو جائے گا اور کئی بار ایسا بھی ہوا کہ بہت سے کام جن کا میں نے کرنے کا ارادہ کیا ہو تو وہ پھر بھی نہیں ہوتے۔ کون جانتا ہے کہ جس کام کا آپ نہیں سوچ رہے ہوں وہ آپ کے لیے بہتر ثابت ہوسکتا ہے۔

یہ پڑھیں: سلمان خان اور کترینہ کیف کی حفاظت کیلیے فوج کی خدمات حاصل

واضح رہے کہ کترینہ کیف ان دنوں آنند ایل رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'زیرو' میں کنگ خان کے ہمراہ ببیتا کماری کا کردار ادا کررہی ہیں یہ فلم رواں سال 21 دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں